سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے 180 بھیڑیں ہلاک

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے گبرال میں ریوڑ ر پر آسمانی بجلی گرنے سے 180سے زائد بھیڑیں ہلاک ہوگئیں ،متاثرہ چرواہے کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق شدید بارش کے دوران وادی کالام کے بالائی علاقے گبرال میں بھیڑوں کے ریوڑ پر آسمانی بجلی آگری جس کے نتیجے میں 180بھیڑیں ہلاک ہوگئیں متاثرہ مالک کے مطابق اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جس نے حکومت سے مالی مدد کی اپیل کی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment