کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے تحصیل قادر آباد کے سرحدی علاقے سنگھر پٹی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث قبائلی رہنما کے 2 بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق مقامی قبائلی رہنما حسن خان سومرانی مری کے 2 صاحبزادے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے باعث دھماکا ہوگیا۔دھماکے سے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت ناصر خان اور زرخان مری کے نام سے کی گئی۔