اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہےکہ جب ہم لندن پلان کے بارے میں بتاتے تھے تو کوئی مانتا نہیں تھا، آج ان لوگوں نے خود اعتراف کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک ملک نے ہر شعبے میں ترقی کی، اگر دھرنے نہ ہوتے تو ملک مزید ترقی کرتا۔