نارتھ کراچی – نیا بلڈنگ افسر بھی غیر قانونی تعمیرات کا محافظ

کراچی(نمائندہ امت) نارتھ کراچی سیکٹر 11/B میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد شیخ نے بھی سابق ڈائریکٹر نارتھ کراچی ٹاؤن کے دور میں بننے والی غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینا شروع کردیا۔نارتھ کراچی ٹاؤ ن میں سابق ڈائریکٹر ندیم انور اور ان کی ٹیم نے 30 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کرائی تھیں۔نئے ڈائریکٹر وقارمیمن کی جانب سے عہدے کا چا رج لینے کے بعد من پسند افسران کو پید اگیری والے علاقوں میں تعینات کرنے کی تیاری کرلی ۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کر اچی کے سیکٹر 11/Bمیں متحدہ قومی موومنٹ لندن کی منظور نظر بلڈر مافیا کی جانب سے بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کرائی گئی تھیں ۔ یہ غیر قانونی تعمیرات نیوکراچی ٹاؤن کے سابق ڈائریکٹر ندیم انور کے دورمیں کرائی گئیں جہاں بلڈرز مافیا کی جانب سے رہائی پلاٹوں پر پورشن بنا کر فروخت کئیے گئے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ سابق ڈائریکٹر کے دور میں جو غیر قانونی تعمرات شروع کی گئی تھیں ان پر 60سے 70فیصد تک کام مکمل ہوچکا ہے اوراب بھی وہاں بلڈرمافیا کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کررہی ہے۔ذریعے کا کہناہے کہ نیوکراچی ٹاؤن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد شیخ کی جانب سے سابق ڈائریکٹر کے دور میں بننے والی غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد شیخ نےنارتھ کراچی سیکٹر 11/B میں ہونے والے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ذریعے کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد شیخ اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم راجہ عرف کیپٹن اور بلڈنگ انسپکٹر غلام حسین کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم چلارہے ہیں۔ نیوکراچی ٹاؤن میں اس وقت وقار میمن کو ڈائریکٹر لگایا گیا۔ وقار میمن کی جانب سے بھی نیوکراچی ٹاؤن میں اپنے من پسند افسران کو پیدا گیری والے علاقوں میں تعیناتی کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ذریعے کا کہناہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد شیخ کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر 11/Bمیں بننے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کا رروائی سے گریز کیاجارہا ہے۔اور ان بلڈروں سے نیا پیکیج ڈیل کرلیا گیا ہے ۔اس وقت نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پلاٹ نمبر A812پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نقشے کے خلاف غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح پلاٹ A-816 سیکٹر11/Bمیں ایس بی سی اے کے نقشہ کے خلاف دومنزلہ غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہیں جبکہ پلاٹ نمبر A-735سیکٹر11/Bاور پلاٹ نمبر A-625سیکٹر 11/Bپر بھی نقشہ کے خلاف دومنزلہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ذریعے کا کا کہناہے کہ یہ تمام غیرقانونی تعمیرات سابق ڈائریکٹر کے دور میں شروع ہوئی تھیں اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر ان غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کررہا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment