سوشل میڈیا پر جعلی خبریں گرفت میں لانے کی تیاری

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی حکومت نے جعلی خبروں کے تدارک کیلئےاپنا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے ۔نیا اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی و زلفی بخاری کے بہن کی اہم مناصب پر تعیناتی کی جعلی خبریں پھیلائے جانے کی وجہ سے بنایا گیا ۔وزارت اطلاعات و نشریات کے ذرائع کے مطابق نیا اکاؤنٹ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی ملکہ بخاری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ مقرر کئے جانے کی افواہ پھیلنے کے بعد بنایا گیا ۔ایک افواہ یہ بھی پھیلی کہ وزیر اعظم نے سوتیلی بیٹی مہرو مانیکا کو ماہانہ ساڑھے 7لاکھ مشاہرے پر اپنی مشیر امور نسواں مقرر کر دیا ہے ۔اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ منظم انداز میں تعیناتی کے جعلی نوٹی فکیشن پھیلائے جا رہے ہیں۔اظہار رائے کی آزادی کو متاثر کئے بغیر جعلی خبروں کو روکا جائے گا ۔جعلی خبریں پھیلانے والوں کی شناخت کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Comments (0)
Add Comment