جھنگ کا بیروزگار نوجوان بھی کروڑپتی نکلا

جھنگ(امت نیوز) جھنگ کا بیروزگار نوجوان بھی ‘‘کروڑ پتی’’ نکلا۔ اسد علی کے اکاؤنٹ میں 17 کروڑ 30لاکھ روپے جمع ہونے پر ایف آئی اے افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ بیروزگار نوجوان اسد علی جھنگ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ 10 برس قبل اس کے والد کا انتقال ہوچکا ہے ،جبکہ اس کی والدہ کی پنشن سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے۔ اسدعلی کے نام پر سمٹ بینک کراچی میں 2 جعلی اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے ،جس میں 17 کروڑ 30لاکھ روپے ہیں۔ جے آئی ٹی نے اکاؤنٹ ہولڈر کو آج طلب کرلیا ہے۔ اسد علی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے طلب کرنے پر رقم کی موجودگی کا علم ہوا۔ واضح رہے اس سے قبل کراچی میں فالودہ فروش عبدالقادر نامی شخص کے اکاؤنٹ میں سوا 2 ارب روپے منتقل ہوئے تھے ،جس کے بعد شہری کے گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی اور ایف آئی اے نے ایکشن لینے کے بعد عبد القادر کا اکائونٹ منجمد کر دیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment