ریاض(امت نیوز)سعودی عرب کھیلوں کیلئے غیر ملکیوں کو وزٹ ویزے جاری کریگا۔موٹر سائیکل ریس مقابلے 15 دسمبر سے شروع کئے جائیں گے۔بڑی تعدادمیں ریسرز شریک ہونگے۔سعودی حکام نے کہا ہے کہ وہ ررواں برس دسمبر میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں اور دیگر تفریحی تقریبات کے موقع پر غیر ملکیوں کو خصوصی الیکٹرانک وزٹ ویزے جاری کرے گا۔ خلیج ٹائم کے مطابق سعودی حکام غیرملکیوں کو وہاں کام کرنے،کام کرنے والے افراد کے پاس رہائش اور عمر و حج کے لئے ویزے جاری کیا کرتی تھی تاہم اب دسمبر میں شروع ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں اور دیگر تفریحی تقریبات کے لئے بھی غیر ملکیوں کو وزٹ ویزے جاری کرے گی۔ دوسری جانب جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چئیرمین شہزادی عبدالعزیز بن ترقی الفیصل کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل ریس مقابلے 15 دسمبر سے شروع کئے جائیں گے اور ان مقابلوں کے دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کے ٹکٹ ہی ان کے ویزے ہوں گے۔