”انڈر 19ایشیا کپ میں ہر ٹیم تیاری کے ساتھ آئی ہے “

لاہور(امت نیوز)قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے مینجر صادق محمد نے کہا ہے کہ انڈر 19ایشیا کرکٹ کپ میں ہر ٹیم تیاری کے ساتھ آئی ہے اور کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیں گے ،ہمارا پہلا ٹارگٹ فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ میں ہمارے پول میں ہانگ کانگ کی ٹیم کے علاوہ دیگر ٹیمیں سخت ہیں اور ان کیخلاف جیت کیلئے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صادق محمد نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ بطور مینجر کردا ر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بطور سابق ٹیسٹ کرکٹر کھلاڑیوں کو جہاں ضرورت محسوس ہوتی ہے وہاں ان کی راہنمائی بھی کرتا ہوں۔صاد ق محمد نے کہاکہ انڈر 19ٹیم میں کئی باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو کہ مستقبل میں پاکستان ٹیم میں اپنی جگہ بناسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے دوران ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ،تمام کھلاڑیوں کو اس بارے میں واضح طور پر بتادیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment