بکیوں کی ٹی ٹین لیگ سے اظہر الدین دستبردار

دبئی /ممبئی(امت نیوز)متنازع ٹی10 لیگ کی مشکلات میں ہر زگرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا ، سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین نے لیگ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔گزشتہ ہفتے ٹی10 لیگ کی انتظامیہ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کو ٹی10 لیگ کیلئے دنیا بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو ڈھونڈنے کی ذمے داری دی تھی لیکن ایک ہفتے بعد ہی اظہرالدین نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اظہر الدین نے کہا کہ مجھے ٹی10 لیگ کی انتظامیہ نے لیگ کے لیے بھارت سے نوجوان کھلاڑیوں کی کھوج کی ذمے داری سونپی تھی لیکن لیگ کے حوالے سے زیر گردش منفی خبروں کے سبب بہتر ہے کہ میں اس سے دور ہی رہوں، میری نیک خواہشات اس لیگ کے ساتھ ہیں۔ٹی10 لیگ کا آغاز گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا۔

Comments (0)
Add Comment