بھارتی بورڈ اور مدھیہ پردیش ایسوسی ایشن میں اختلافات

نئی دہلی(امت نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان اعزازی ٹکٹوں کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 24 اکتوبر کو شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ کو اندور سے منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن جوائنٹ سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ بی سی سی آئی نے 1300 اعزازی ٹکٹوں کا کہا ہے اور ہمارے لئے اتنی ٹکٹیں مہیا کرنا مشکل ہے۔

Comments (0)
Add Comment