فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں محکمہ سوئی گیس ملازمین کی نااہلی کے چرچے ہونے لگے، سوئی گیس کے بل پر میٹر ریڈنگ کی بجائے گدھے کی تصویر چسپاں کر دی، حکام نے شکایت کے باوجود میٹر ریڈر کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔بوگس بلنگ سے بچنے کیلئے گیس بل پر میٹر کی ریڈنگ کی تصویر چسپاں کرنا ضروری ہے لیکن فیصل آباد میں میٹر ریڈر کی نااہلی کے باعث میٹر ریڈنگ کی بجائے سڑک پر کھڑے گدھے کی تصویر ریڈنگ کی جگہ پر چسپاں کردی گئی۔جبکہ واقعہ کی سوئی گیس حکام کو شکایت بھی کی گئی لیکن میٹر ریڈر کی نااہلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔