مردہ سمجھ کر اسپتال منتقل کی جانیوالی70سالہ خاتون اٹھ بیٹھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میانوالی کالونی میں مردہ سمجھ کر اسپتال منتقل کی جانے والی 70سالہ خاتون ایمبولینس میں اٹھ بیٹھی ۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کالونی میں اہل محلہ نے گھر میں پڑی بیمار خاتون کو مردہ سمجھ کر ایمبولینس طلب کر لی اور ڈرائیورکو میت اسپتال لے جانے کو کہا ۔ایمبولینس ڈرائیور میت لے کر روانہ ہو گیا تاہم راستے میں جھٹکے لگنے سے خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی اور شور مچا دیا جس پر ڈرائیور خوفزدہ ہو کر ایمبولینس سےا تر گیا ،اسی دوران اہل علاقہ جمع ہو گئے ۔معمر خاتون نے بتایا کہ وہ گھر میں سور رہی تھی معلوم نہیں کیوں مجھے ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال لے جایا جارہاہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی ۔پولیس نے بتایا کہ 70سالہ رخسانہ بی بی گھر میں اکیلی رہتی ہے اور کئی روز سے بیمار تھی۔ اہل محلہ جب دیکھنے گئے تو وہ سورہی تھی جسے مردہ سمجھ کر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔تاہم طبیعت ناساز ہونے پر خاتون کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Comments (0)
Add Comment