ترکی میں منی لاندرنگ کیخلاف آپریشن-280گرفتار

استنبول(امت نیوز) ترکی میں منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن کے دوران 280 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام ڈھائی ارب لیرا(719 ملین ڈالر) غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ منتقل کیے گئے اس سرمایے میں سے زیادہ تر کو وصول کرنے والے وہ ایرانی شہری تھے، جو امریکہ میں مقیم ہیں۔دریں اثنا ترکی نے جرمنی سے 136 افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر رجب طیب اردوغان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فہرست جرمنی کو دے دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی جرمن حکومت کے قیام کے بعد ترکی کے لیے جرمن ہتھیاروں کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔14 مارچ سے اب تک16 برآمدی اجازت نامے جاری کیے گئے، جن کی مالیت ایک ملین یورو سے کم تھی۔

Comments (0)
Add Comment