اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی پی او پاکپتن تبادلہ ازخود نوٹس کیس میں واقعہ کے مرکزی کردار احسن جمیل گجر نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کے مرکزی کردار احسن جمیل گجر کی جانب سے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی کی درخواست دائر کرا دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے، آئندہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کروں گا۔