پنجاب میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزاحمت اورجھڑپیں

لاہور(خبرایجنسیاں)صوبے بھرمیں تجاوزات اورقبضہ مافیاکے خلاف آپریشن شروع کردیاگیاہے، اس دوران مزاحمت بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد مالکان اورعملے میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 8افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا جو 22 روز تک جاری رہے گا، پہلے روز منشابم کی فرنیچر مارکیٹ گراد ی گئی ہے اور انارکلی بازار میں دکانوں کے آگے بنے تھڑے اور بالائی منزلیں مسمار کردی گئیں ہیں۔لاہور 31ہزار687کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکروائی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment