لڑکی کی افغانستان سمگلنگ ناکام-ملزم گرفتار

خیبر(نمائندہ امت) پاک افغان طورخم بارڈر پر انسانی سمگلنگ میں ملوث افغان باشندہ گرفتارِ کر لیا گیا افغانی باشندہ پشاور کی رہنے والی لڑکی کو افغانستان لے جارہا تھا کہ بارڈر پر پکڑا گیا اس حوالے سے افغانی باشندے اور لڑکی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کے عمر رسیدہ شخص پشاور سے 14سالا لڑکی ثناء کو افغانستان لے جارہا تھا کہ طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام نے گرفتار کیا۔ اس حوالے سے افغانی باشندے کا کہنا ھے کہ لڑکی رضا مندی کے ساتھ ان کے ساتھ جارہی تھی جبکہ لڑکی کے والدین نے لنڈی کوتل انتظامیہ کو بیان دیا ہے کہ انکی بیٹی 9th جماعت میں پڑھتی ھے اور افغانی باشندہ ان کی بیٹی کو اغوا کرکے انہیں ڈرا دھمکا کر افغانستان میں فروخت کرنا چاہتا تھا اس حوالے سے لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران خان نے رابطہ پر بتایا کہ دونوں کو بارڈر پر گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا گیا ھے جن سے تفتیش جاری ہے، اے سی لنڈی کوتل کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد اگر افغانی باشندہ قصور وار نکلا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کرکے سخت سزا دی جائیگی۔

Comments (0)
Add Comment