کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں رشتے سے انکار پر فائرنگ کرکے لڑکی قتل اور ماں کو زخمی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ میں 2 افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹی زخمی ہو گئیں ،جنہیں پولیس نے اسپتال پہنچایا ،جہاں 20سالہ بینظیر دختردلدارچل بسی۔ ایس ایچ اوسعیدآباد عرض محمد نے‘‘امت ’’کو بتایا کہ ملزمان سلطا ن اور سرتاج کا دلدار سے رشتےکا تنازعہ چل رہا تھا ۔ ملزمان دلدار کے گھربات کرنے آئے تھے۔اس دوران تلخ کلامی ہو گئی ،جس پر ملزمان نے ماں بیٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔