کراچی(اسٹاف رپورٹر)کہکشاں آرکیڈ کلفٹن کے تاجر زاہد کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف تاجروں نے تین تلوار پر دھرنا دیکر دونوں اطراف کی سڑک کو بند کردیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جھوٹی ایف آئی آر ختم اور تاجر کو رہا کیا جائے۔احتجاج سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔اسمال ٹریڈرز کے اعلامیے کے مطابق کراچی چیمبر کے رہنما مجید میمن ، حفیظ عزیز اور اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد نے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا، جس پر رات گئے تاجر کو رہا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آر واپس نہیں لی گئی تو جمعہ کو پھر احتجاج کریں گے۔