کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک نے گندم کےزائد ذخائرکے باعث 5لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ گندم برآمد کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں ہوگا جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ ملک بھر سے کتنی گندم برآمد کی جائے گی عالمی منڈی میں گندم کے نرخوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ریبیٹ طے کیاجائے گا ۔