اسلام آباد(نمائندخصوصی)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور رہنما تحریک انصاف بابر اعوان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر پر دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور رہنما تحریک انصاف بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔احتساب عدالت نے ساتوں ملزمان کو حاضری یقینی بنانے اور ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر پر رہنما تحریک انصاف بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس کے مطابق ان تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان ہوا۔