فرانس میں ایرانی انٹیلی جنس کے اثاثے منجمد

پیرس(امت نیوز)فرانس نےایرانی وزارت انٹیلی جنس میں داخلہ سکیورٹی کے شعبے اور دو ایرانی شخصیات اسدی اور سعید ہاشمی کے اثاثوں کو 6 ماہ کے لیے منجمد کر دیا ہے۔ فرانس میں "مركز الزہراء” کے مالی اثاثوں کو بھی 6 ماہ کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ایرانی سفارتکار اسدی کو جون میں جلاوطن ایرانی اپوزیشن گروپ کی ریلی پر حملے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ایران نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment