اعصام الحق جاپان اوپن ٹینس ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے

ٹوکیو(امت نیوز) اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جاپان میں جاری ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں پاکستانی سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے روسی جوڑی دار ڈینیئل کا مقابلہ روبن ہاس اور مٹوے مڈل کلوپ پر مشتمل ہالینڈ کی جوڑی سے تھا جس میں ہالینڈ کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ہالینڈ کی جوڑی نے پاکستان کے اعصام اور ان کے روسی جوڑی دار ڈینیئل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی کامیابی کا سکور 6-4 اور 6-3 تھا۔شکست پر اعصام الحق کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں۔ لیکن اس شکست پر قومی سے معافی مانگتا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment