سلام آباد(امت نیوز) القائم کلب کی ٹیم اسلام آباد امن کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ گذشتہ روز این آئی ایچ فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں القائم کلب نے گنگال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں دوسرے ہاف کے 16 ویں منٹ میں القائم کلب کے احسان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی۔ گنگال کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے، ریفری کے فرائض چمن خان نے انجام دیئے۔
٭٭٭٭٭