اسلام آباد ( امت نیوز)پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز اور پنجاب انٹرنیشنل مینز اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ایونٹس میں8 ممالک کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایاکہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) کی جانب سے ملنے والے دو ایونٹس رواں ماہ لاہور میں کھیلے جائیں گے جس میں سے پہلا ایونٹ آئندہ ہفتے ایف ایم سی انٹرنیشنل مینز ٹورنامنٹ 8 سی12 اکتوبر تک لاہور میں کھیلاجائے گا جس میں مصر،، ملائیشیا، فرانس،، ہانگ کانگ، انگلینڈ، جرمنی اور ایران کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔اس ٹورنامنٹ کے لئے 20 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، اس ایونٹ میں پاکستان کے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
٭٭٭٭٭