اسلام آباد(امت نیوز) نیشنل ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل (آج) جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلا جائیگا۔ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مہمان خصوصی ہونگی جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔ آفس سیکرٹری اوج ظہور نے بتایاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔