دبئی(امت نیوز )کینگروز نے پاکستانی سائیڈ کو ہی ڈرپوک قرار دے دیا۔۔آسٹریلیا سے واحد ٹور میچ میں پاکستان اے ٹیم میں ایک بھی فرنٹ لائن سپنر شامل نہیں تھا، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلیا نے4 وکٹ پر 494 رنز بناکر پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کی، نائب کپتان جوش ہیزل ووڈ نے اس مقابلے میں بغیر کسی سپیشلسٹ سپنر کے اے ٹیم کو کھلانے کے فیصلے پر انگلی اٹھا دی، وہ سمجھتے ہیں کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل ہی میزبان خوفزدہ ہوچکے لہذا دفاعی حکمت عملی اختیار کرلی۔جوش ہیزل ووڈ نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے خلاف ایک بھی سپیشلسٹ سپنر نہ کھلاکر پاکستان نے ایک شرمیلی یا ڈرپوک سائیڈ کا ثبوت دیا ہے، انھوں نے اس مقابلے کے لیے اپنے فرنٹ لائن سلو بالرز ہم سے چھپاکر رکھے، اگر ان کی جگہ اگر کوئی اور ٹیم ہوتی تو اپنے بہترین سپنرز استعمال کرکے ہمیں 2 مرتبہ آٹ کرنے کی کوشش کی۔
٭٭٭٭٭