دبئی(امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کی دوسرے دن کی سماعت مکمل ہوگئی، بھارت نے اپنا موقفپیش کردیا، ذرائع کے مطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں لہذا بھارتی ٹیم وہاں نہیں جاسکتی، پاکستان میں10سال سے کوئی ٹیم نہیں آرہی ہے۔دبئی میں آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کی سماعت دوسرے روز بھی ہوئی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے رتناکر شیٹھی اور بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری سنجے پٹیل نے مقف پیش کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بہانے بازی جاری ہے، بھارت نے موقف پیش کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جاسکتی ،وہاں حالات ٹھیک نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن میں 10 سال سے کوئی ٹیم میچز کھیلنے نہیں گئی، پاکستان کو بھارت میں مدعو نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، اسی لیے ایشیا کپ دبئی میں کرایا۔بھارتی حکام نے کہا کہ فی الحال پاکستان کے ساتھ سیریز ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق سماعت کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی بھارتی حکام اپنا موقف پیش کریں گے۔پاکستان سے طے شدہ سیریز کھیلنے سے انکار پر بھارت کے خلاف آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں قانونی جنگ جاری ہے
٭٭٭٭٭