بھارتی فوجسروے کے نام پرکشمیریوں کو ہراساں کرنے لگی

لاہور( نمائندہ امت )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سروے کے نام پر مختلف علاقوں میں کشمیریوں کو ہراساں کرنا شروع کر دیاجبکہ اس دوران خاص طور پر یہ چیک کیا جاتا ہے کہ کسی گھر میں کوئی نیا بچہ تو پیدا نہیں ہوا۔ بھارتی فور سز اہلکار کوائف جمع کرنے کے نام پر گھروں میں گھس کر خواتین، بچوں اور دیگر اہل خانہ کو ذہنی طور پر ٹارچر کرتے ہیں اور ایسے اوقات میں سروے مہم شروع کی جاتی ہے جب مرد دفاتر اور کاروبار میں مصروف ہوتے ہیں۔اسلام آباد(اننت ناگ) میں بھارتی اہلکاروں کی جانب سے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔مقامی کشمیریوں نے ا س صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سروے مہم کے نام پر دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے نہتے کشمیریوں کو ہراساں کرنے اور گرفتاریوں کی سخت مذمت کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment