کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تقریب میں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد سامان کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد مالکان کے حوالے کر دیا گیا، جس میں 6موٹرسائیکلیں اور 23موبائل فون شامل ہیں۔ سامان واپس ملنے پر مالکان نے رینجرز اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔