غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ملیر کے مکین سراپا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے ملیر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے سڑک پر نکل کر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ملیر ٹنکی اسٹاپ کی اطراف کی آبادیوں میں رہاش پذیر افراد کی بڑی تعداد نے گھروں سے نکل کر ملیر ٹنکی اسٹاپ کے قریب کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کے الیکٹرک کی جانب سے تین روز سے علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کا گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ، احتجاج کے باعث مذکورہ سڑک پر بدترین ٹریفک ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کرتے ہوئے سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

Comments (0)
Add Comment