اسلام آباد( اخترصدیقی )سینئر قانون دانوں نے کہاہے کہ ریمارکس سے لگتا ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کومعاف کرنے کے لیے بادی النظرمیں تیار نہیں ، آرٹیکل 62 ون ایف کاحوالہ آئینی وقانونی طورپر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے لیے چارج شیٹ ثابت ہوسکتاہے،خاور مانیکا کی فیملی کے تحفظ کے معاملے پروزیراعلیٰ ہاؤس استعمال کرنے سے اختیارات سے تجاوزکرنے ،ایک غیر سرکاری شخص کے سرکاری اختیارات استعمال کرنے ،اور پولیس افسران کاتبادلہ کرکے تذلیل کی گئی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمدہو سکتے ہیں ،بظاہر تووزیراعلیٰ ہاؤس کے استعمال ہونے پر ذمہ دای عثمان بزدار پر ہی عائدہوتی ہے ان خیالات کااظہار ارشاد الحق ایڈووکیٹ ،فواد خان ایڈووکیٹ ،زیڈاے بھٹہ ایڈووکیٹ، جسٹس (ر)فیاض احمدنے ’’ امت‘‘ سے گفتگوکے دوران کیا۔