جو حقائق تھے عدالت کے سامنے رکھ دیے۔خاور مانیکا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )خاتوان اول کے سابق شوہر خاور مانیکانے کہا ہےکہ انھوں نے جوبھی حقائق تھے عدالت کے سامنے رکھ دیے ، وہ سمجھتے ہیں کہ بیٹیوں کے معاملے میں ہر کوئی جذباتی ضرور ہوجاتاہے ۔’’امت‘‘ سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ میرے پاس اپنے دوستوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے علاوہ کیا چا رہ کار تھا۔ پولیس کے رویے سے میری بچیوں میں عدم تحفظ کااحساس پیدا ہوا۔وہ چاہتے تھے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں اور پولیس اپنی ذمہ داری سمجھے ۔عدالت کی جانب سے نوٹس لینے پر شکرگزار ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment