بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ اکاؤنٹس پرسپریم کورٹ سے رائے طلب کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کے 19 اکاوٴنٹس بحال کرنے سے متعلق درخواست پر حتمی فیصلے کے لیے سپریم کورٹ سے رائے مانگ لی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی 19اکاوٴنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس کے بعد عدالت نے اکاوٴنٹس بحال کرنے یا اسے منجمد رکھنے سے متعلق اپنا فیصلہ سپریم کورٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment