ڈائریکٹر سیکنڈری کا دورہ اپوا گرلز اسکول-5اساتذہ غیر حاضر پائے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری اسکولز کراچی حامد کریم نے شہر بھر کے سرکاری اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی کو جانچنے اور اساتذہ و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی دوروں کا آغاز کردیا ہے۔ہنگامی دورے کے دوران سرکاری اسکول میں 5 اساتذہ غیر حاضر پائے گئے، جبکہ ڈائریکٹر اسکولز نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر حامد کریم نے ڈی ڈی کوالٹی ایشورنس کاشف اختر ،ڈی ای او کیو اے بشریٰ مرزا ،اے ڈی مشرف علی ،اے ڈی ایڈمن عبدالقادر لاشاری اور ڈی ای او کورنگی انور دانش کے ہمراہ اپوا ماڈل گورنمنٹ گرلز سیکنڈی اسکول کورنگی نمبر کا دورہ کیا، جہاں 5اساتذہ بغیر اطلاع غیرحاضر پائےگئے،جنہیں ڈائریکٹوریٹ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی اور سینئر ایچ ایس ٹی کو اسکول انچارج تعینات کرنے کا حکم دیا۔دہلی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اور دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے دورے پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ مسٹریس کو موقع پر صفائی کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کلاسوں کا بھی معائنہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

Comments (0)
Add Comment