سانحہ ماڈل ٹاؤن پر رانا ثناء گھیرے میں نہیں آئے- خرم گنڈا پور

راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار اور ماسٹر مائنڈ قاتل اعلیٰ شہباز شریف کے دست راست رانا ثناء اللہ کو تا حال کسی قانونی فورم پر طلب نہیں کیا گیا، وہ طلب ہوتے تو کہتے ان کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے، فی الحال وہ کسی گھیرے میں نہیں بلکہ ” مزے “ سے اپنے گھر میں ہیں، ہمارے پاس حصول انصاف کیلئے واحد فورم عدلیہ ہے۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے وکلاء کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔ خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ میں ملوث بعض افسران کو اہم پوسٹس ملنے پر کہا کہ میجر(ر) اعظم سلیمان بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک اہم کردار ہیں،16 جون 2014 ء کے دن رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن آپریشن کی منصوبہ بندی کے حوالے سے جو میٹنگ ہوئی تھی اس میں میجر(ر) اعظم سلیمان شریک تھے اور انہوں نے اس میٹنگ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نمائندگی کی تھی کیونکہ صوبائی وزیر داخلہ کا اضافی چارج بھی شہباز شریف کے پاس تھا۔

Comments (0)
Add Comment