رانا ثنا اللہ کے خلاف ماڈل ٹائون کیس دوبارہ کھلنے کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثنااللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ تھے، ہوم سیکریٹری کی مخالفت کے باوجود آپریشن کا حکم دیا۔نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کیخلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس دوبارہ کھلنے کا امکان ہے۔ کیونکہ ایسے شواہد سامنے آرہے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ رانا ثنا اللہ تھے، اس وقت کے سیکرٹری داخلہ کی مخالفت کے باوجود وزیر قانون نے آپریشن کاحکم دیا۔

Comments (0)
Add Comment