اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے سربراہ شوکت حسین عباسی کو عہدے سے برطرف کردیاگیا۔شوکت عباسی سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے شوکت حسین عباسی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق شوکت عباسی کی تقریری غیرقانونی قرار پائی ہے، انہیں4 ماہ میں 3 بار ترقی دی گئی، انہیں ترقی دینے میں میرٹ کو بھی نظر انداز کیا گیا، شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار زیادہ تجربہ کار تھے، طاہر محمود ان کے مقابلے میں مضبوط امیدوار تھے، شوکت حسین عباسی پاناما کیس سے متعلق ریکارڈ میں تبدیلی کے الزام میں گرفتار سابق ایس ای سی پی چیئرمین ظفر حجازی کو بھی غلط معلومات دینے میں ملوث رہے۔