واشنگٹن ڈی سی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان،پاکستان اور جنوبی ایشیائی خطے میں امن کے لیے انتہائی ضروری ہے اور پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے اپنا پورا اثرورسوخ استعمال کرے گا۔امریکی ادارہ برائے امن میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں استحکام کا خواہشمند ہے اور پاکستان اور خطے میں امن کے لیے پرامن افغانستان بہت ضروری ہے۔میرے امریکا سے دوطرفہ تعلقات کا انحصار افغانستان میں صورتحال کی بہتری پر ہے، میرا واشنگٹن تک آنے کا راستہ کابل سے ہو کر گزرتا ہے۔