سعودیہ سے تیل ادھارلینے کا معاملہ ’خیالات‘ کاگورکھ دھندانکلا

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے سعودیہ سے تیل ادھارلینے کا معاملہ خیالات کاگورکھ دھنداقراردے دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ دھار تیل لینا پہلے ہمارا خیال تھا لیکن دوسرا خیال آیا کہ اس پر بات نہیں کرنی چاہیے چنانچہ سعودی عرب سے تیل ادھار لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کے معاملے پر وزیر پٹرولیم ڈویژن نے ئے کہا ہے کہ سعودیہ سے تیل ادھار لینے کی کوئی بات نہیں ہوئی، ادھار تیل لینا پہلے ہمارا خیال تھا لیکن دوسرا خیال آیا کہ اس پر بات نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال کیلئے تیل لینے کی بات زیر بحث آئی ہی نہیں جب کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیرپٹرولیم نے منگل کونجی ٹی وی سے گفتگومیں کہاتھاکہ ہماری5سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پرتیل لینے کی حکمت عملی سے سعودی حکام آمادہ ہیں۔

Comments (0)
Add Comment