کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثاقب کے اہلخانہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ثاقب کیخلاف درج جھوٹی ایف آئی آر کو ختم کیا جائے۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بیٹا کافی عرصے سے کام کر رہاتھا، کبھی کسی اہلکار کو اس سے کوئی شکایت نہیں ہوئی اور نہ ہی ثاقب نے گھر آکر کسی پولیس والے کی شکایت کی، اہلکار اشرف رند کئی دن سے ثاقب کو تنگ کر رہا تھا اور آج اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ واقعے کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف دلائیں۔