پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے لڑکی کی تصاویر اور دیگر مواد اپ لوڈ شئیر کرنے پر سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے ایک لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر سہیلی کی تصاویر اور دیگر مواد شیئر کرنے والی لڑکی کو پکڑ لیا۔ذرائع کے مطابق ملزمہ متاثرہ لڑکی کی پڑوسن اور دوست ہے۔فیس بک پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے تصاویر شیئر کرنے پر لڑکی کی منگنی بھی ٹوٹ گئی۔