شکار پور/ سکرنڈ (نمائندگان) شکار پور میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔ جبکہ سکرنڈ میں نوجوان کو قتل کر لاش جنگل میں پھینک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شکارپور کے رستم تھانے کی حدود گاؤں علی آباد مگسی میں گھریلو تنازع پر ملزم سجاد مگسی نے اپنے باپ خیر محمد مگسی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، اور فرار ہوگیا، لاش کو شکارپور سول اسپتال میں لایا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی گئی۔