سانحہ 12مئی کی جے آئی ٹی پر جسٹس صلاح الدین پنہورنگران مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کور ٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے سانحہ 12مئی کیس میں جے آئی ٹی پر جسٹس صلاح الدین پنہور کونگران مقرر کردیا۔تفتیشی ٹیم ہر15 روز بعد نگران جج کو کیس کی پیشرفت سے آگاہ کرےگی۔جے آئی ٹی اس امر کی بھی تحقیقات کرے گی کہ سانحہ 12مئی کے مقدمہ کیوں اور کس کے حکم پر اے کلاس کیا گیا ، سانحہ 12مئی کا اگر کوئی مقدمہ داخل نہیں کیا گیا تو اس کی بھی تحقیقات ہوگی، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹونے ضیا الدین اسپتال پر رینجرز کے چھاپوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت درخواست گزارکے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر ملتوی کردی ۔ اسی بنچ نے محمد علی، مشتاق زہرانی، فیصل امین، عدنان حمید، زبیر شاہ، سرزادہ خان اور علی رضا سمیت دیگر کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر پولیس رپورٹس غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئےڈی آئی جی غربی، ایس ایس پی سی آئی اے کو 8نومبر کو طلب کرلیا-فاضل بنچ نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمات میں محمد عمران عرف بابا کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کو کالعدم قراردیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیدیا ۔

Comments (0)
Add Comment