اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈی جی کی کرپشن الزامات پر گرفتاری پر پی ایس بی ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ملازمین نے سجدہ شکر ادا کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔ سابق ڈی جی اختر نواز گنجیرا کو ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری پر پی ایس بی ملازمین کا کہنا تھا کہ ادارے کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے اور ملک میں کھیلوں کی تباہی کے ذمہ دار اختر نواز گنجیرا کی گرفتاری ایک نیک شگون ہے۔