کراچی (پ ر) ہزارہ قومی اتحاد کے چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ، صادق تنولی، صدیق خان، جاوید تنولی،کیپٹن یونس اور خالد اعوان نے کہا ہے کہ وزیر خارج شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں کھل کر پاکستانی موقف پیش کیا، جس سے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے حصول پر پاکستان کی قربانیوں کو سراہا جانا چاہئے۔