گاڑی کی ٹکر-آہنی گیٹ تلے دب کر سیکورٹی گارڈ سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی سی آئی پل پر گاڑی کی ٹکر سے نوجوان مارا گیا، جبکہ بن قاسم میں بھاری گیٹ تلے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ بدھ کی صبح آئی سی آئی پل پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 25سالہ ریاض ولد عبدالکریم جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم کے قریب نجی کمپنی میں نصب لوہے کا دروازہ اچانک گرگیا، جس کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ 24سالہ محمد خان ولد خائستہ خان دروازے تلے دب کر شدید زخمی ہو گیا، مضروب کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

Comments (0)
Add Comment