کراچی (بزنس رپورٹر) بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل افتخار علی قائمخانی کی ہدایت پر انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران جمشید ٹائون میں 3غیر قانونی تعمیرات سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دیگر غیر قانونی تعمیرات منہدم و سربہمر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹرکمیشن کے احکامات پر ایس بی سی اے کی ٹیم نے جمشید ٹائون میں پلاٹ 629-JM جمشید کوارٹر ز پر دوسری اور تیسری منزل پر واقع 2فلیٹس میں عقبی جانب دیواروں اور آرسی سی کالمز اور پلاٹ نمبر351-JM جمشید کوراٹرز کاسموپولٹین پرگرائونڈ، دوسری منزل میں پانی کی بالائی ٹنگی، دیواروں کے سامنے کی جانب کی تعمیرات منہدم و سربہمر اور استعمال اراضی کی خلاف ورزی کے زمرے میں پلاٹ147- A ، پی ای چی سی پر غیر قانونی شوروم کو سربہمر کردیا جبکہ عمومی کارروائی میں پلاٹ نمبر 88-S ،بلاک 2پی ای سی ایچ ایس پر دکانوں کو سربہمر کردیا گیا۔ علاوہ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر20/5بلاک 5-C ، پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت پر اور چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور FL-01, A-11 & 12 سیکٹر 14-B شادمان ٹائون کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات جبکہ گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر LS-70 & 71 بلاک 15پر چوتھی اور پانچویں منزل اورپلاٹ نمبرR-280 بلاک 9پرچوتھی منزل کی آرسی سی چھت کے حصے منہدم جبکہ پلاٹ نمرب 1231 بلاک 17 کی لازمی کھلی جگہ پرآرسی سی کالمز منہدم کردیا گیا۔ دریں اثنا ڈیمالیشن ٹیم نے ملیر ٹائون میں پلاٹ نمبر 29/1 اور 29/A عالمگیر سی ایچ ایس پر تیسری منزل کے آرسی سی کالمز کو منہدم اور پلاٹ نمبر 10، شیٹ 10، ماڈل کالونی پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت و کالمز کو منہدم کرکے احاطے کو سربہمر کردیا۔ مزید برآںڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال میں پلاٹ نمبر154، بہار مسلم بلاک 3پرسامنے کی لازمی کھلی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات گڈاپ ٹائون میں پلاٹ نمبرR170 سیکٹر Z6گلشن معمار اسکیم 45پر دوسری منزل کے آرآر سی سی کالمز اور لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر3/530 لیاقت آباد پر آرسی سی چھت پر کو منہدم کردیا ۔ جبکہ صدرٹائون میں پلاٹ نمبرD-106 بلاک 5اسکیم 5تعمیرات کو سربہمر کردیا گیا ۔ مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی اسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹر اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی اے پولیس فورس بھی وہاں موجودتھی ۔