مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ڈی سلوا میں آگہی نشست

کراچی(اساف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ڈی سلوا کالونی جامع مسجد فاروقی میں ختم نبوت آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔چکوال سے آئے ہوئے بزرگ پیر عبدالشکور نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ہمارے ایمان کا دارومدار ہے۔ عقیدہ ختم نبوت تسلیم نہ کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج اور ملک کا غدار ہے۔مجلس ختم نبوت کراچی کے مبلغ مولانا عبدالحئ مطمئن نے کہا کہ ختم نبوت کی حفاظت کا کام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ملک میں امن اسی صورت ہوگا، جب اس کے قوانین کی حفاظت اور پاسداری کی جائے گی۔مجلس ختم نبوت جنوبی کے نگران اور پیر عبدالشکور نقشبندی کے خلیفہ مولانا محمد کلیم اللہ نعمان نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ بین المدارس کراچی تقریری مقابلے کی تیاری شروع ہوچکی ہے۔

Comments (0)
Add Comment