سی پی این ای- اے پی این ایس کی شمس الضحٰٰی شاہ سے تعزیت

کراچی(پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈ یٹرز سی پی این ای کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد، سیکریٹری ڈاکٹر جبار خٹک آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون، جنرل سرمد علی سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے رکن اور روزنامہ الفلاح پشاور کے چیف ایڈیٹر سید شمس الضحیٰ شاہ کی والدہ اور بانی پبلشر سید صدیق شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور مذکورہ خاندان کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔

Comments (0)
Add Comment