کراچی( بزنس رپورٹر) سندھ مدرسۃ الا سلام یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ایپکا کراچی کی طرف سے سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے خلاف چلائی جانے والی مہم غیر قانونی عمل ہے، کیونکہ ایپکا کا سندھ مدرسہ یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔ ادارہ جاتی کاروائی میں ملوث جن2 سابق ملازمین شمس کھو سوا اور مصری چانہیو کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان دونوں کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ اس لیے ایپکا نے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کرکے عدالت کے خلاف بھی ایک عمل کیا ہے، اس لئے عدالت سے بھی استدعا کی گئی ہے کہ ایپکا کے اس عمل کا نوٹس لیا جائے۔ ترجمان نے کہ کہ اپیکا اپنے الزام کو ثابت کرنے کے لیے عملے کے ان113 ملازمین کے نام منظٰر عام پر لائے جنہیں جبری بر طرف کیا گیا ہے۔